Saturday, April 20, 2024

  پانچ کروڑ تاوان کیلئے اغوا کے بعد قتل ہونیوالے کاشف نوید کے قاتل اسکے دوست نکلے

   پانچ کروڑ تاوان کیلئے اغوا کے بعد قتل ہونیوالے کاشف نوید کے قاتل اسکے دوست نکلے
May 17, 2015
فیصل آباد(ویبڈیسک)فیصل آباد میں ایک ہی کلاس میں ساتھ پڑھنے والے دوست ہی قاتل بن گئے، ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے طالب علم کو کلاس کے دوستوں نے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علم 28 سالہ کاشف نوید کو ایک ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا ، اغوا کاروں نے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ، پولیس نے موبائل فون کال ڈیٹا کے ذریعے دو افراد بلال اور صفدر نامی دو لڑکوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کاشف کے دوست ہیں اور اسی کی کلاس میں پڑھتے ہیں ۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک اور ساتھی کی مدد سے کاشف کو اغوا کیا اور بعد میں قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی ،ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے نعش برآمد کر لی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال پہنچا کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔