Thursday, May 2, 2024

پانچ ڈرنکس !!! جو جسم کی طاقت بحال کرنے میں جادوئی کردار ادا کرتے ہیں

پانچ ڈرنکس !!! جو جسم کی طاقت بحال کرنے میں جادوئی کردار ادا کرتے ہیں
July 1, 2015
لاہور (92نیوز) لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں آج کل انرجی کے حصول کا بہت جنون پایا جاتا ہے اور مشاہدے کی بات یہ ہے کہ اس کے حصول کیلئے اکثر اشتہارات میں بتائے گئے انرجی یا سپورٹس ڈرنکس کی طرف رغبت پائی جاتی ہے لیکن اب لوگوں کو میڈیکل یا عام سٹور پر سپورٹس یا انرجی ڈرنکس تلاش کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کیونکہ ماہرین صحت نے کچھ ایسے قدرتی ڈرنکس کے بارے میں بتایا ہے جن کے پینے سے بہت سی انرجی حاصل ہوتی ہے۔ ان قدرتی ڈرنکس کا فائدہ یہ ہے کہ ان سے نہ صرف انرجی حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ مصنوعی اجزا سے پاک اور ہر قسم کے سائیڈ افیکٹس سے مبرا ہیں۔ ان قدرتی ڈرنکس میں پہلا نمبر چیری کے جوس ہے۔ چیری کا جوس ان لوگوں کیلئے بہترین انرجی ڈرنک ہے جو بھاگ دوڑ کی کھیلوں مثلاً میراتھن، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال یا دیگر کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ کھیل میں حصہ لینے سے ایک گلاس چیری کا جوس آپ کی تھکان کو کم کرنے میں مددگار و معاون ہے اور اس سے پرسکون نیند پر آتی ہے۔ دوسرے نمبر پر بالائی کے بغیر دودھ کا ہے۔ اگر آپ جسم کو تندرست و توانا رکھنے والی ورزش یا کھیل میں حصہ لیتے ہیں تو دو سے چار کپ دودھ (بنا بالائی) روزانہ پینا نہ صرف مسلز کی مرمت کرتا ہے بلکہ اس میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی انسانی ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور موٹا ہونے سے بچاتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر سبز قہوہ کا آتا ہے۔ کام کے دوران ایک سے 2 کپ روزانہ سبز قہوہ پینا بے حد مفید ہے جو تھکان دور کر کے کام کیلئے چاق و چوبند کرتا ہے اور انسان لمبے عرصے تک کام کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر لیمن جوس کا آتا ہے۔ ماہرین صحت لیمن جوس کو بھی روزانہ تجویز کرتے ہیں جس میں آدھا چمچ ادرک ملا کر پینا صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔ ادرک میں اینٹی انفلامیٹری کمپاﺅنڈز پائے جاتے ہیں جو کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتے ہیں اور لیمن جسم سے خارج ہونیوالی انرجی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ پانچویں نمبر پر کافی ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ کام کرنے سے پہلے ایک کپ کافی پینے سے صحت کے بیشمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ کافی نہ صرف جسم کو چست و توانا رکھتی ہے بلکہ کام کرنے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔