Saturday, April 27, 2024

پانچ میگا پراجیکٹ کی پلاننگ مکمل ہو گئی ،گورنر سندھ

پانچ میگا پراجیکٹ کی پلاننگ مکمل ہو گئی ،گورنر سندھ
February 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کراچی والوں کو بڑی خوش خبری سنادی، کہا کہ  پانچ  میگا پراجیکٹ کی پلاننگ مکمل ہو گئی،وزارت خزانہ سے پیسے بھی منظور ہو گئے، وزیراعظم پاکستان ممکنہ طور پر 28 تاریخ کو افتتاح کریں گے۔ گورنر سندھ کی کراچی کے شہریوں کے لئے پانچ میگا منصوبے کے جلد افتتاح کی نوید سنا دی ، گورنر کا کہنا ہے کہ نئے منصوبے کی پلاننگ مکمل ہے ، وزارت خزانہ سے پیسے بھی منظور کروا لئے ہیں، وزیراعظم ممکنہ طور پر 28 فروری کو افتتاح کریں گے۔ گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ میئر کراچی ناراض نہیں ، کے ایم سی کو بھی 6ارب روپے دئیے جائیں گے ،  عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی جی کی تعیناتی وفاق اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے ، وفاقی کابینہ نے مجھے مینڈیٹ دیا ، وزیراعلیٰ سے بات چیت ہوئی لیکن نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر قانونی طریقہ کارکے تحت وفاق اب 3نام دے گا۔