Thursday, March 28, 2024

پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر ہیلتھ ورکرز کا احتجاج
November 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہیلتھ ورکرز نے احتجاج شروع کردیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنادے دیا ۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی ۔ حیدر آباد اور دیگر شہروں میں بھی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج بن گئے ۔ ادھر پنجاب میں بھی محکمہ صحت کے ملازم مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے ۔ فیصل آباد اور ملتان میں ریلیاں نکالی گئیں ۔
پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم کراچی سمیت صوبے بھرمیں کام کرنے والی ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے شدید احتجاج کیا۔
سندھ حکومت کو خیال آیا تو مذاکرات کے لیئے پہنچ گئے ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزکے 5 رکنی وفد نے سکریٹری صحت فضل پیچوہو اور سینئر وزیر نثار کھوڑو سے مذاکرات کئے۔
مطالبات ماننے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیا۔
محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پہلے کی طرح کام کرتی رہیں گی جن کے تمام جائز مطالبات منظورکئے ہیں ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بروقت تنخواہ ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں تاکہ اس طرح کی صورت پیداہی نہ ہوسکے ۔