Saturday, April 27, 2024

پانچ لاکھ کی جگہ پانچ کروڑ خرچ کرنیوالوں سے پوچھنے میں کیا گستاخی ہے ،چیئرمین نیب

پانچ لاکھ کی جگہ پانچ کروڑ خرچ کرنیوالوں سے پوچھنے میں کیا گستاخی ہے ،چیئرمین نیب
July 11, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ 5 لاکھ کی جگہ پانچ کروڑ خرچ کرنیوالوں سے پوچھنے میں کیا گستاخی ہے  ، ملک کی بربادی کا سبب بننے والے اب شاہانہ انداز میں نہیں رہیں گے ،احتساب سب کا بلاتفریق ہوگا، الزام لگایا جاتا ہے نیب  سیاسی بنیادوں پر کارروائی کرتا ہے، اگر عوام کی خدمت کی جاتی تو ہم 90ارب ڈالر کے مقروض نہ ہوتے۔ کوئٹہ میں  نیب بلوچستان  نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں ریکور کی گئیں جائیدادیں حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیں  ۔  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جائیداد کی دستاویزات چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر کے حوالے کیں ، ریکور کی گئیں جائیدادوں کی مالیت ایک ارب 25 کروڑ ہے اور یہ بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مشتاق رئیسانی جیسی ڈکیتی کی یہ معمولی بات نہیں ، کرپشن میں کوئی صوبہ کسی سے پیچھے نہیں سب برابر ہیں،جس صوبے کو جتنے وسائل ملے اس نے اتنا لوٹا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو نیب کا بااختیار ہونا پسند نہیں آیا، اربوں کھربوں باہر بھیجنے والوں کو جواب دینا ہوگا، ہمارا ہر قدم ملک کی بہتری کیلئے ہوگا۔