Friday, April 19, 2024

پانچ لاکھ افراد نے ای ریٹرن کے ذریعے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے

پانچ لاکھ افراد نے ای ریٹرن کے ذریعے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے
December 29, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف بی آر میں الیکٹرانک ریٹرن (ای ریٹرن) کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس پیئرز کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے سہولت دی جا رہی ہے اور ایف بی آر میں ای ریٹرن کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال صرف 2 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے بذریعہ ای ریٹرن جمع کرائے تھے۔