Thursday, April 25, 2024

پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل
May 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چاند کے تنازع کی اگلی قسط آگئی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی  ۔ کمیٹی میں وزارت سائنس، کامسیٹس ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل  ہوں گی ۔ کمیٹی رمضان ، عید اور محرم کی تاریخوں کا ٹیکنالوجی کی مدد سے تعین کریگی۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1125628092754616321 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے 5رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا، کمیٹی اگلے 5 سال کیلیےرمضان،عیدالفطر،محرم کے حوالے سے درست تاریخ طےکرے گی۔

حکومت نے 10 سال کیلئے قمری کیلنڈر جاری کرنے کا اعلان کردیا

کمیٹی میں ڈاکٹر محمد طارق مسعود،وقار احمد اور سپارکو سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل، ابو نسان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔