Sunday, May 19, 2024

پانچ سالہ اقتدار کے باوجود ن لیگ گندی گلیوں کا تدارک نہ کر سکی ، عمران خان

پانچ سالہ اقتدار کے باوجود ن لیگ گندی گلیوں  کا تدارک نہ کر سکی ، عمران خان
July 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ن لیگ پانچ سال اقتدار میں رہی تاہم گندے پانی سے بھری گلیوں کا تدارک نہ کر سکی، اگر شہر اقتدار کا یہ حال ہے تو باقی پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنے حلقے این اے 53 کا دورہ کیا۔ این اے 53کی انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری  کے ہمراہ عمران خان نے گلی میں ابلتے سیوریج کے پانی سے بھری گلی کا جائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ن لیگ نے پانچ سالہ دور حکومت میں کچھ نہیں کیا، اسلام آباد کا اگر یہ حال ہے تو دیگر علاقوں میں کیا حال ہوگا۔ ان کا کہنا تھا اس علاقے کا ایم این اے وفاقی وزیر بھی رہا مگر گلیاں گندے پانی کی جوہڑ بن گئیں۔ کارکنان کی دھکم پیل اور بدنظمی کے باعث عمران خان اپنی گفتگومکمل نہ کر سکے  اور وہاں سے جہانگیر ترین ،بابر اعوان اور فیصل جاوید کے ہمراہ جیکب آباد جلسہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔