Monday, September 16, 2024

پانچ بڑے یورپی ممالک کا آف شور کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ

پانچ بڑے یورپی ممالک کا آف شور کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ
April 15, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پانچ بڑے یورپی ممالک نے آف شور کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ میں مدد دینے والی کمپنیوں کو منظرعام پر لایا جائے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین نے جی ٹونٹی ممالک کو تجویز پیش کر دی۔ یورپ کے پانچ بڑے ممالک نے ٹیکس ہیونز کیخلاف  کریک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹونٹی ممالک کو ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ میں مدد دینے والی آف شور اور شیل کمپنیوں کے بارے میں رازداری ختم کر دی جائے۔ پاناما پیپرز کے منظرعام پر آنے کے بعد  اپنے ردعمل میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین کے وزرائے خزانہ نے تجویز دی ہے کہ اگر پاناما جیسے ممالک مالیاتی لین دین کے بارے میں اعداد وشمار کے بارے میں دوسروں سے اشتراک نہیں کرتے تو انہیں بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔