Monday, May 13, 2024

شادی کی تقریبات پر ان ڈور ، آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد

شادی کی تقریبات پر ان ڈور ، آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد
March 28, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ،  اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ایم فیصلے کئے گئے  جب کہ   29 مارچ سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے لیے تازہ ہاٹ سپاٹس کے نقشے فراہم کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر (این سی او سی) کے مطابق  صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی، مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی، اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں سے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔