Saturday, April 20, 2024

پانچ افراد کا قتل: کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی، 4 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع، مارکیٹیں بند

پانچ افراد کا قتل: کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی، 4 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع، مارکیٹیں بند
June 8, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں 5 افراد کے قتل کے خلاف بلوچستان میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر شہروں میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال بھی کی گئی ہے اور تمام بڑی مارکیٹیں آج بند رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے 7روز کےلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے جبکہ 4سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اگرچہ ممنوع قرار دی گئی ہے لیکن خواتین، صحافی اور بزرگ مستثنیٰ اس سے مستثنیٰ ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ قیام امن و امان کو یقینی بنانے کےلئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر کے شہر میں دفعہ 144لگا دی ہے جس کے تحت شہر میں چار سے زائد افراد کے اجتماع اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی تاہم خواتین، بزرگوں اور صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔