Friday, April 26, 2024

پانامہ کیس : پی ٹی آئی کی نیا وکیل لانے کی تیاری مکمل ، بابراعوان مضبوط امیدوار  

پانامہ کیس : پی ٹی آئی کی نیا وکیل لانے کی تیاری مکمل ، بابراعوان مضبوط امیدوار  
November 19, 2016

اسلام آباد(92نیوز)ایک وکیل گیا تو دوسرا لانے کی تیاری شروع تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس کےلئے نئے وکیل کے ناموں پر مشاورت شروع کردی 5ناموں میں سے ڈاکٹر بابراعوان سب سے مضبوط ا میدوار  ہیں حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی پیروی کےلئے تحریک انصاف نیا وکیل لارہی ہے۔ اس اہم کیس کی ذمہ داری کسے سونپی جائے؟؟؟ قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔ نئے وکیل کےلئے بابراعوان سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر سلمان اکرم راجہ۔ نعیم بخاری اور فروغ نسیم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق بابر اعوان مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت نے بھی بابراعوان کو آئیدیل امیدوار قراردے دیا خود عمران خان بھی بابراعوان کو ہی وکیل لانے کے حق میں ہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کی لندن سے واپسی پر ہی ہوگا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ عمران خان کی ہدایت پر ہی بابر اعوان کو پانامہ لیکس کیس کی تیاری کے حوالے سے ہر پارٹی اجلاس میں مدعو کیا گیا وہ پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کے ثبوت اور دستاویزات سے بھی پوری طرح واقف ہیں ۔