Friday, April 26, 2024

پانامہ کیس : وزیراعظم نے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیلم کی ہے، وکیل جماعت اسلامی

پانامہ کیس : وزیراعظم نے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیلم کی ہے، وکیل جماعت اسلامی
January 20, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پانامہ لیکس کیس میں جماعت اسلامی کے وکیل کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے تقریر میں لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی ،اثاثے چھپانے پر وہ نااہل ہوگئے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ فلیٹ کب خریدے گئے اور کیانوازشریف کا ان سے تعلق ہے؟؟ملکیت تسلیم کی گئی ہوتی تو اتنی مشقت ہی نہ کرنی پڑتی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ ، پانامہ لیکس کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے کی جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے د لائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے لند ن اثاثوں کو چھپایا حلف کی بھی خلاف ورزی کی وہ صادق ا ور امین نہیں رہے۔ نوازشریف نے تقریر میں 1993ءسے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی  جسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہنا تھا کہ انہوں نے کس جگہ ملکیت تسلیم کی؟ یہ بات کہاں مانی گئی، اگر ایسا ہوتا تو عدالت اتنے دنوں سے یہ کیس کیوں سن رہی ہے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ تسلیم کرلیتے تو عدالت کو اتنی مشقت ہی نہ کرنا پڑتی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ فلیٹ خریدے کب گئے؟؟نوازشریف کا ان فلیٹس سے کیا تعلق ہے اور کیا یہ فلیٹس سیٹلمنٹ میں تو نہیں ملے؟؟توفیق آصف نے دلائل دیئے کہ لندن فلیٹس کا تذکرہ ظفر علی شاہ کیس میں موجود ہےاس کیس میں نوازشریف فریق اول تھے۔وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ ظفر علی شاہ کیس میں نوازشریف فریق نہیں تھے جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ لندن فلیٹس سے متعلق ظفر علی شاہ کیس میں کوئی فائنڈنگ نہیں دی گئی جسٹس عظمت سعید نے توفیق آصف سے کہا کہ خدا کا خوف کریں آپ جو دلائل دے رہے ہیں وہ ایسے ہیں کہ نعیم بخاری پی ٹی سی ایل کیس میں دلائل دیں اور کہیں کہ جو دلائل پاناما کیس میں دیئے انہیں اس کیس میں بھی شامل کر دیا جائے۔ توفیق آصف نے ظفر علی شاہ کیس سے متعلق اپنے دلائل واپس لے لئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے آرٹیکل 66 کے تحت استثنیٰ نہیں استحقاق مانگا ہے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ اور66 کے تحت استحقاق الگ چیزیں ہیں ، توفیق آصف آئندہ تاریخ سماعت پر بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے عدالت نے سماعت پیر تک کےلئے ملتوی کردی۔