Monday, May 13, 2024

پانامہ کیس میں نوازشریف سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے، شہزاد اکبر

پانامہ کیس میں نوازشریف سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے، شہزاد اکبر
January 11, 2021

لاہور (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا پانامہ کیس میں نوازشریف سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے شریف خاندان کی جھوٹوں کی داستان ہے۔ نواز شریف نے قوم کیساتھ تواتر سے جھوٹ بولا۔ نواز شریف کے تازہ جھوٹ کی ابتدا پانامہ کیس سے ہوئی۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا۔ پانامہ کے فیصلے میں پایا گیا کہ نواز شریف ایک سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں۔ نوازشریف صرف خود نہیں، بیٹے اور بیٹی بھی جھوٹ بولتے تھے۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا براڈ شیٹ کو ادائیگی ہونے پر چارجنگ آرڈر ختم کیا گیا۔ براڈ شیٹ مقدمے میں شریف فیملی نے سمجھا کہ بری ہو گئے۔ براڈ شیٹ نے اپنا چارجنگ آرڈر اس لئے واپس لیا کیونکہ انکو رقم ادا کر دی گئی۔ لندن ہائیکورٹ فیصلے پر مریم نواز نے اپنا بیانیہ نافذ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہااقامے ہو تو عوامی عہدے پر فائز منی لانڈرنگ آسانی سے کر سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے بھی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ آصف نے 14 کروڑ روپے کی تنخواہ کا ایک ثبوت بھی پیش نہ کر پائے۔ نواز شریف کے بھانجے یا بھتیجے نے کاوے مساوی کو رشوت دینے کی کوشش کی۔ اگر نواز شریف سچے ہیں تو کاوے پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیں۔

 شہزاد اکبر بولے براڈ شیٹ کیس کے معاملے پر جو نقصان ہوا اس پر ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے۔ وزیر اعظم کے پاس عوامی عہدہ نہیں تھا لیکن پھر بھی حساب دیا۔ تحریک انصاف پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو کسی خاندان کی جاگیر نہیں۔ الیکشن کمیشن کے سامنے ایک ایک اکاؤنٹ پیش کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا فارن فنڈنگ کیس بھی ہے۔ تحریک انصاف بالکل چاہتی ہے کہ ڈے ٹو ڈے سماعت ہو۔