Friday, April 19, 2024

پانامہ وائرس سے ملک تباہ کیا گیا ، احسن اقبال

پانامہ وائرس سے  ملک تباہ کیا گیا ، احسن اقبال
May 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پانامہ وائرس سے ملک تباہ کیا گیا ، چیئر مین نیب نے نواز شریف پر  4ارب روپے بھارت منتقل کرنے کا الزام لگایا  ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پانامہ وائرس  سے ملک تباہ کیا گیا، چیئرمین نیب کی نواز شریف پر  پیسے منتقل کرنے  کی  انکوائری  مکمل نہیں ہوئی تو وہ اب نواز شریف سے معافی مانگیں۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے خود کہا آئی ایم ایف نے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک  بنانے کا کہا ہے ،چودھری نثار کامسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن نے اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کو روشنیوں کا پاکستان بنایا، ، اربوں ڈالر سی پیک کی مد میں پاکستان لائے، معیشت کو ہم نے 5 عشاریہ 8 فیصد پر پہنچایا، ،اسٹاک مارکیٹ کو ایشیا کی پر کشش مارکیٹ بنایا۔