Tuesday, April 23, 2024

پانامہ نے دوسرا ہنگامہ بھی کردیا ،مزیدکئی پاکستانیوں کےنام بے نقاب

پانامہ نے دوسرا ہنگامہ بھی کردیا ،مزیدکئی پاکستانیوں کےنام بے نقاب
May 9, 2016
لاہور(92نیوز)پاناما نے دوسرا ہنگامہ بھی کردیا، مزید کئی پاکستانیوں کے  نام بے نقاب  کردیئے ہیں ۔ سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی والدہ کا نام بھی  فہرست میں شامل ہے ۔ عمران خان کے بڑے فنانسراور دوست ذوالفقار بخاری کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔ پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ  پاناما نے ایک کروڑ 15لاکھ دستاویزات کو کھنگالاہے ۔