Saturday, May 18, 2024

پانامہ لیکس کریمنل ایشو ،تحقیقات ہونی چاہیے : راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی

پانامہ لیکس کریمنل ایشو ،تحقیقات ہونی چاہیے : راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی
May 13, 2016
لاہور(92نیوز)سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ علی حیدر کی بازیابی کا کریڈٹ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور افغان حکومت کو جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت بند گلی میں جا رہی ہےجبکہ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کریمنل ایشو ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افغان حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت بندگلی میں جا رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کریمنل ایشو ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ معاملے کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نوازشریف اپنی ذات کی خاطر ملک کا نقصان نہ کریں۔راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ان کے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا تھا۔ پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات میں بھی جبر سہے لیکن گلہ نہیں کیا تاہم اب اللہ کا نظام حرکت میں آیا ہے جو کہ مکافات عمل ہے۔