Friday, March 29, 2024

پانامہ لیکس کا کوئی بھی فیصلہ آئے وزیراعظم اپیل دائر نہیں کرینگے : مریم اورنگزیب ،دانیال عزیز

پانامہ لیکس کا کوئی بھی فیصلہ آئے وزیراعظم اپیل دائر نہیں کرینگے : مریم اورنگزیب ،دانیال عزیز
March 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ   پانامہ لیکس کا  کوئی بھی فیصلہ آئے وزیراعظم اپیل دائر نہیں کرینگے کسی رہنما کا اتنا میڈیا ٹرائل نہیں ہوا جتنا نواز شریف کا ہوا ہے ۔ دانیال عزیز کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلاء کا سارا موقف سن کر کہا  ہےکہ یہ پکوڑے بیچنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے دانیال عزیز کے ساتھ  پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ پانامہ لیکس کا  کوئی بھی فیصلہ آئے وزیراعظم اپیل دائر نہیں کرینگے لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہناتھا کہ مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کا ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری اور پوسٹرز کے ذریعے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیگی رہنمائوں کا کہناتھا کہ ساڑھے تین سال میں وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ نواز شریف نے کئی بڑے منصوبوں کے فیتے کاٹے جس کی تکلیف عمران خان کو ہو رہی ہے۔