Friday, April 26, 2024

پانامہ لیکس کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے :شیخ رشید

پانامہ لیکس کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے :شیخ رشید
March 14, 2017
گوجرانوالا (92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید  کہتے ہیں  پاکستان کی سیا سی تاریخ میں پا نا مہ لیکس ،ڈان لیکس اور ایبٹ آباد کمیشن تاریخ مر تب کر یں گے، مارچ میں نون یا قانون کا مارچ ہو گا۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں پانچ اہم کیس لگے ہوئے ہیں جن کے  آنےوالے ہفتوں  میں فیصلے متوقع ہیں پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کریں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ان کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی میں اس معاملے پر تحریک التوا پیش کریں گے ،اگر اجازت نہ دی گئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ فو جی عدالتوں کا بل پیش کر نے کیلئے حکمران پا نا مہ لیکس کے فیصلے کا انتظا ر کر رہے ہیں۔