Thursday, April 25, 2024

پانامہ لیکس، پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے کا اعلان

پانامہ لیکس، پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے کا اعلان
April 27, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے بھی پانامہ لیکس پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرح پانامہ لیکس کے انکشافات پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ تیس اپریل کو اسلام آباد میں آبپارہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی ہدایت پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ڈی چوک میں علامتی دھرنا بھی دے سکتے ہیں اور انہیں ڈی چوک میں علامتی دھرنے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈی چوک ایک پبلک پراپرٹی ہے۔