Thursday, March 28, 2024

پانامہ لیکس : پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

پانامہ لیکس : پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا
May 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی گتھی آخرِ سلجھ ہی گئی،تحقیقات کیسے ہوں گی،فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہو گا،حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نام موصول ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہورہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس کے انکشافات پر تحقیقات کیسے ہوں فیصلہ اب پارلیمنٹ میں ہی ہو گا، بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کے روز ہو گا،حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نام موصول ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز، آف شور کمپنیوں، قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز تیار کرے گی،اس بات کا فیصلہ بھی ہو گا، کہ تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم  نواز شریف سے ہو یا تمام افراد کے حوالے سے بلاتفریق تحقیقات کی جائیں،حکومت کی طرف سے ٹی اور آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی میں اسحق ڈار، اکرم درانی ،میر حاصل بزنجو، خواجہ آصف ،،خواجہ سعد رفیق اورانوشہ رحمان شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اعتزازاحسن، شاہ محمودقریشی،صاحبزادہ طارق اللہ،بیرسٹر سیف، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور کو شامل کیا گیا ہے،،پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا گیاہے ۔