Sunday, September 8, 2024

پانامہ لیکس : عمران خان نے 30جولائی کو ورکرز کنونشن طلب کر لیا

پانامہ لیکس : عمران خان نے 30جولائی کو ورکرز کنونشن طلب کر لیا
July 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پانامہ لیکس پر حکومت مخالف تحریک کے لئے پی ٹی آئی سرگرم عمران خان نے 30 جولائی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونش بلالیا اہم اعلان متوقع ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 30 جولائی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن بلالیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو بھی ورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ورکرز کنونشن میں راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران اورپارٹی ورکرز شرکت کریں گے ۔عمران خان ورکرز کنونشن میں پاناما لیکس کی تحریک کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے ۔عمران خان اسلام آباد کے بعد دیگر شہروں میں بھی ورکرزکنونشن بلائیں گے  ورکرز کنونشن میں پاناما لیکس کے حوالے سے تحریک اور حکومت پر دباو بڑھایا جائے گا۔ ورکرز کنونشن میں  پانامہ لیکس پر حکومت مخالف تحریک کے لئے اہم اعلان بھی متوقع ہے۔