Saturday, April 27, 2024

پانامہ لیکس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں : عمران خان

پانامہ لیکس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں : عمران خان
November 26, 2016

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں ،وزیر اعظم کی تقاریر میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہ تھا،عوام ایسے کسی خط کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بنی گالہ میں اپنی رہاش گاہ پر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری دور میں شواہد اکٹھےکرنا اپوزیشن کا کام نہیں، یہ نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کام ہے، لیکن اسکے باوجود ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں،  برطانیہ سے بھی اہم شواہد ملے ہیں، حکومت نے تمام ملکی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں  قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہ تھا، عوام قطری شہزادے کے خط کو ماننے کو تیار نہیں، خواجہ آصف نے اسمبلی میں بیان دیا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں لوگ سب بھول جائیں گئے جبکہ مریم نواز نے 2012 میں پراپرٹی کی ملکیت سے انکار کیا۔ مریم نواز نے 2016 میں ٹی وی انٹرویو میں دونوں کمپنوں کو تسلیم کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سرے محل کی ملکیت سے بھی پہلے انکار کیا گیا تھا لیکن این آر او کے بعد رقم وصول کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر کیس جیت چکے ہیں جبکہ 2013 کے الیکشن میں تیاری نہ تھی مگر اب تیار ہیں۔