Friday, March 29, 2024

پانامہ لیکس انکشافات، وزیراعظم نوازشریف کیخلاف زیرسماعت درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا

پانامہ لیکس انکشافات، وزیراعظم نوازشریف کیخلاف زیرسماعت درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا
May 23, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحقیقات کے لئے زیرسماعت درخواست کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈوکیٹ نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں انکشافات اہم نوعیت کے ہیں اس لیے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحقیقات کی درخواست بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جلد کارروائی کر کے ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کیا جائے.