Monday, September 16, 2024

پاناماکیس میں وزیراعظم کے وکیل کی 12دن کی رخصت منظور

پاناماکیس میں وزیراعظم کے وکیل کی 12دن کی رخصت منظور
February 7, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان بارہ دن تک مقدمات کی پیروی نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے اُن کی التوا کی درخواست منظور کر لی جبکہ شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وکلاء کی طرف سے التوا کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بارہ دن تک رخصت کی درخواست دی جو چیف جسٹس نے منظور کر لی ہے۔ اُن کی رخصت کی اطلاعات سامنے آتے ہی پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کی طرف سے ردعمل بھی سامنے آیا جس کا جواب شریف فیملی کے ترجمان نے دیا اور کہا کہ وکلا نے التوا کی کوئی درخواست نہیں دی۔

وزیراعظم کے وکیل کو عدالت سے چھٹی کی اجازت اگلی سماعت سے مشروط ہے۔ نعیم الحق کا بیان ان کی دیگر باتوں کی طرح گمراہ کن ہے۔ پی ٹی آئی کو پاناما کیس میں عدالت میں ناکامی کا سامنا ہے اس لئے انہیں افواہ سازی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

دوسری طرف قانونی ماہرین کا کہنا ہے مخدوم علی خان کے رخصت پر جانے سے پاناما کیس کی سماعت متاثر نہیں ہوگی۔ آئندہ سماعت پر حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دینگے۔