Thursday, March 28, 2024

پاناماکیس میں قوم کیلئے خوشخبری آرہی ہے: لیگی رہنما

پاناماکیس میں قوم کیلئے خوشخبری آرہی ہے: لیگی رہنما
January 9, 2017

اسلام آباد (92نیوز) نون لیگی رہنمائوں نے پاناما کیس کے حوالے سے قوم کیلئے جلد خوشخبری آنے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر لیگی رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا  آج پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل سنے۔  نعیم بخاری سے جب بھی سوال پوچھا جاتا ہے تو ان کی بولتی بند ہوجاتی ہے۔

کمپنیاں 2006 میں خریدی گئیں، ٹیکس ریکارڈ 2011 کے پیش کیے گئے۔ نعیم بخاری سے عدالت نے ثبوت مانگے تو انہوں نے دلائل ہی ختم کردیے۔ دانیال عزیز نے کہا  قلابازی خان یوٹرن ماسٹر ہے۔  عدالت میں بھی پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی لیڈر کہتے ہیں کہ ان کا کام صرف الزام لگانا ہے، پی ٹی آئی کا کھوکھلا پن سب نے دیکھ لیا ہے۔

مائزہ حمید نے کہا قوم کے لیے خوشخبری آرہی ہے۔  عمران خان کو اب بہتان خان کہنا چاہیے۔  مریم نواز سے عمران خان ڈر گئے ہیں۔  عمران خان کو ڈر ہے کہ وہ مریم نواز سے شکست نہ کھا جائیں۔

طارق فضل چوہدری نے اپنی گفتگو میں کہا پی ٹی آئی عدالت سے زیادہ میڈیا پر کیس لڑ رہی ہے، سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا امپائر ہے۔ تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ہیں، فیصلہ حق اور سچ پر آئے گا۔ انہوں نے کہا ہم پر الزامات لگے مگر سچ سچ ثابت ہوا، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے بے نقاب ہوں گے۔  عمران خان کا یہ جمہوریت پر آخری شب خون ہو گا۔