Sunday, May 5, 2024

پاناماکیس پر جوبھی فیصلہ آیا ملکی مفاد میں ہوگا: وزیراعظم

پاناماکیس پر جوبھی فیصلہ آیا ملکی مفاد میں ہوگا: وزیراعظم
January 21, 2017

لندن (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف ڈیووس سے لندن پہنچ گئے جہاں انہوں نے نام لئے بغیر مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے پہلےبھی بہت زور لگایا اور ناکام ہوئے، اب بھی انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ پاناما کیس کا جوبھی فیصلہ آئے گا وہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیووس سے لندن پہنچنے پراپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ ترقی کو روکنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے، اب بھی کامیابی نہیں ملے گی۔

پاناما لیکس کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے، اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورہ ڈیووس کوانتہائی کامیاب قراردیا اورکہا کہ بہت جلد ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔ اقتصادی اشاریے مثبت ہیں، سی پیک منصوبے میں پچپن ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہے ہیں، ہماری اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلےنمبر پرہے۔ ملک ترقی کی منازل طےکررہاہے۔ انہوں نے اس موقع پرمسلم لیگ (ن) لندن کے رہنما زبیر گل پر قاتلانہ حملے کی بھی مذمت کی۔