Friday, March 29, 2024

پانامالیکس: سپریم کورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت جاری

پانامالیکس: سپریم کورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت جاری
January 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری  اور وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کررہاہے۔

جسٹس آصف کھوسہ نے وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان سے کہا کہ انہیں مزید کتنا وقت لگے گا جس پر ان کا کہنا تھا تقاریر میں تضاد، زیرکفالت اور پھر دائرہ اختیار کے حوالے سے بات کروں گا۔ کوشش ہوگی آج 62، 63 کے حوالے سے دلائل مکمل کروں۔  وعدہ کرتا ہوں بطور وکیل اپنے دلائل دہراؤں گا نہیں۔