Saturday, April 27, 2024

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے : عمران خان

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے : عمران خان
November 19, 2016

مانچسٹر (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ پاناما کیس میں شواہد فراہم کرنا صرف پی ٹی آئی کی ذمہ داری نہیں۔ اب ثبوت نوازشریف کو فراہم کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اس پر اعتماد کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شواہد فراہم کرنا پی ٹی آئی کی ذمہ داری نہیں ہے‘ ہم تو عدالت کی مدد کر رہے ہیں۔ عدالت کو ثبوت فراہم کرنا نوازشریف کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ وہ اپنے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے برطانیہ آئے ہیں اور کل وطن واپس چلے جائیں گے۔ عمران خان نے پاناما کیس میں اعتزاز احسن یا نعیم بخاری کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا فیصلہ وطن واپسی پر پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ مشورے کے بعد کریں گے۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔