Friday, April 26, 2024

پاناما کیس : پارٹی رہنماوں کا عمران خان کو عدالت میں خود دلائل دینے کا مشورہ

پاناما کیس : پارٹی رہنماوں کا عمران خان کو عدالت میں خود دلائل دینے کا مشورہ
November 26, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس کیس کی پیروی سے حامد خان کی معذرت کے بعد پی ٹی آئی قیادت میں نئی سوچ پیدا ہو گئی۔ پارٹی رہنماو¿ں نے عمران خان کو وکلاءپر انحصار کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں خود دلائل دینے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی چھوڑی تو پی ٹی آئی کو بابر اعوان کو بھی لیگل ٹیم کا حصہ بننا پڑا۔ اب پارٹی میں نئی سوچ جنم لے رہی ہے۔ بعض پارٹی رہنماوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی پیروی خود کریں۔ ساتھی رہنماوں کا مشورہ ہے کہ پاناما کیس میں آپ خود درخواست گزارہیں۔

عدالت کے روبرو دلائل دے سکتے ہیں تاہم لیگل ٹیم کو معاونت کے لیے ساتھ رکھیں۔ پارٹی رہنماوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگرشیخ رشید اپنا کیس سپریم کورٹ میں خود لڑ سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں۔ قانون بھی درخواست گزار کو ججز کے سامنے پیش ہوکر دلائل دینے کی اجازت دیتا ہے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماوں کے مشورے پر غور شروع کردیا ہے۔ کپتان نے خود دلائل دینے کےلئے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاءکے ساتھ عمران خان بھی دلائل دیں گے یا نہیں‘ فیصلہ آئندہ پیشی سے پہلے ہوجائے گا۔