Wednesday, April 24, 2024

پاناما کیس میں کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا: شیخ رشید

پاناما کیس میں کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا: شیخ رشید
January 18, 2017

اسلام آباد (92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔ پاناماکیس دنیا کا سب سے بدترین کیس ثابت ہو رہاہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ حکمرانوں نے کس طرح کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی اگر جھوٹ کی سبزی منڈی بن جائے گی تو پھر جمہوریت کا کیا حال ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا وکیل کے دلائل ختم ہو جائیں تو پھر معلوم ہو گا کہ شریف فیملی کے بچے کاروبار کے لئے پیسے کہاں سے لے کے آئے۔