Saturday, April 20, 2024

پاناما کیس میں وزیراعظم کےپاس کوئی آپشن نہیں : عمران خان ،نعیم الحق

پاناما کیس میں وزیراعظم کےپاس کوئی آپشن نہیں : عمران خان ،نعیم الحق
March 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کے پاس کوئی  آپشن نہیں ہے۔ انہیں عدالتی فیصلہ  ماننا  پڑے گا۔ نعیم الحق کہتے ہیں حکومت فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے  جبکہ شیخ رشید احمد نے پاناما   کےساتھ نیوز لیکس اور فوجی عدالتوں کے  حوالے سے  دو ہفتے اہم قرار دے دئیے۔۔ تفصیلات کےمطابق  پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق سیاسی ماحول دھیرے  دھیر ے گرم ہور ہا  ہے پی ٹی  آئی کے  چیئرمین عمران خان نے کیس کو پاکستان کی جنگ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  ن لیگ نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے میاں صاحب کے پاس عدالت کا فیصلہ ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہےفیصلہ نہیں مانا گیا تو قوم خود منوا لے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے مخصوص عوامی انداز میں بڑی  بات کہہ  گئے۔  تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نون لیگ ماضی کی طرح  آج  بھی  عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ فوادچودھری کے  نزدیک  فیصلے سے متعلق سب جانتے ہیں آرٹیکل 184 کے تحت اپیل کا حق حاصل نہیں ہے  اپوزیشن رہنماؤں  نے واضح کیا  کہ وزیر اعظم کا تمام کیس ایک  قطری خط پر ہے جبکہ  قطر کے سفیر اس حوالے سے  واضح  کر چکے ہیں کہ خط کا ان کےساتھ  کوئی تعلق نہیں ہے۔