Monday, September 16, 2024

پاناما کیس میں شریف خاندان کے گردگھیراتنگ ہورہا ہے: اعتزازاحسن

پاناما کیس میں شریف خاندان کے گردگھیراتنگ ہورہا ہے: اعتزازاحسن
January 31, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہےجو سمجھتا ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا وہ نا سمجھ ہے اسحاق ڈار کو اپنے اعترافی بیان کے باعث باہر نہیں اندر ہونا چایئے ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت  لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما شاہد امتیاز کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر اعتزاز احسن نے شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مے فیئر فلیٹس کی ملکیت کو یہ لوگ تسلیم کر چکے ہیں اب سارے ثبوت ان کی گردن پر ہیں یہ کہتے ہیں کہ قطری خاندان سے کیش میں لین دین ہوا اس کا کوئی ہمارے پاس ریکارڈ نہیں یہ بات ماننے والی نہیں ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر اسحق ڈار نے اعترافی بیان مجسٹریٹ کے سامنے دیا ہے تو اسے باہر نہیں اندر ہونا چاہئےساری منی ٹریل کا پتا اس کے بیان میں موجود ہے۔ اعتزاز احسن نے حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ یہ کاروبار دادا کا تھا پوتا اس کا جواب دہ نہیں ایسا نہیں ہےعدالتوں میں ہزاروں کیسز چل رہے ہیں جس میں بیٹے کی جگہ باپ اور دادا کو پکڑا جاتا ہے۔