Tuesday, April 23, 2024

پاناما کیس میں تحریک انصاف کے پاس کچھ بھی نہیں: نون لیگ

پاناما کیس میں تحریک انصاف کے پاس کچھ بھی نہیں: نون لیگ
January 11, 2017

اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سارا کیس الجھا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے پاس کچھ بھی نہیں۔ پہلے یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دعویٰ کرتے رہے اب کیس کا رخ موڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے کیس آگے بڑھ رہا ہے یہ لوگ ادھر ادھر سے فضول دلائل پکڑ کر کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں بارثبوت نون لیگ پر ہے جبکہ پہلے ان کا موقف تھا کہ یہ الزام نہیں لگا رہے بلکہ ثبوت لیکر آئے ہیں، یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔