Friday, March 29, 2024

پاناما کیس : قطری شہزادےکے بعد اومانی شیخ کی بازگشت سنائی دینے لگی

پاناما کیس : قطری شہزادےکے بعد اومانی شیخ کی بازگشت سنائی دینے لگی
January 19, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پانا ما کیس میں مسلم لیگ ن اور  تحریک انصاف کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی قطری کے بعد اومانی شیخ منظر عام پر آگیا لیگی رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ اومانی شیخ سے عمران خان کے تعلق سے جلد پردہ اٹھائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لیگی رہنماوں مصدق ملک اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں مفروضے اور اخباری تراشے عدالت کو قابل قبول نہیں ہماری دانست کے مطابق اب مقدمہ وزیراعظم کے خلاف زیر سماعت نہیں رہا ،عدالت جو فیصلہ کریگی ہمیں قبول ہوگا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا عمران کے لندن فلیٹ سے متعلق بیانات اور دستاویزات میں واضح تضاد ہے خان صاحب بھاگ رہے ہیں ہم انہیں پکڑکر کٹہرے میں لائیں گے۔  لیگی رہنماوں نے عمران خان کے ٹیکس ریٹرن سے متعلق ثبوت کے طور ویڈیو نشر کی ،ان کاکہنا تھا کہ عمران حقائق بھی چپھاتے ہیں اور ڈٹ کر جھوٹ بھی بولتے ہیں۔