Saturday, April 27, 2024

پاناما کیس: شریف خاندان نے نئے وکلاء کی خدمات حاصل کر لیں

پاناما کیس: شریف خاندان نے نئے وکلاء کی خدمات حاصل کر لیں
January 3, 2017

اسلام آباد (92نیوز) شریف خاندان نے پاناما کیس میں نئے وکلاء کی خدمات حاصل کر لیں۔ کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی پیروی اب مخدوم علی خان ایڈووکیٹ کرینگے۔ حسن اور حسین نواز کی پیروی سلمان اکرم راجا کریں گے۔ پاناما کیس میں مریم نواز کی پیروی اب سینئر وکیل شاہد حامد کریں گے۔