Thursday, March 28, 2024

پاناما پیپرزکے معاملے کی تحقیقات کیلئے سراج الحق نے سپریم کورٹ میں درجواست جمع کرادی

پاناما پیپرزکے معاملے کی تحقیقات کیلئے سراج الحق نے سپریم کورٹ میں درجواست جمع کرادی
August 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاناما پیپرز معاملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی، درخواست میں وزیراعظم کی نااہلی کا مطالبہ کیاگیا نہ کسی آف شور کمپنی کے مالک کوفریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں کے خلاف گیارہ صفحات پر مبنی پٹیشن دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والے افراد نے ملک کی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنائیں،پیسہ ناجائز طریقے سے باہر بھیجا جس کی واپسی نیب کے دفعہ 9 کی تحت ممکن ہے، سپریم کورٹ آف شور کمپنیوں کے تمام پاکستانی مالکان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے۔ پاناما معاملے پر سراج الحق نے اگرچہ میڈیا کے سامنے تو حکمرانوں کو خوب لتاڑا ، مگر درخواست میں نہ تو وزیر اعظم کی نااہلی کی استدعا کی نہ ہی وزیراعظم کی فیملی میں سے کسی ایک کو فریق بنایا گیا۔ سراج الحق کہتے ہیں ملک سے لوٹی گئی ایک ایک پائی واپس لائے گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے انصاف اور احتساب کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ، امید ہے سنا جائے گا۔