Tuesday, May 7, 2024

پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے مجوزہ ٹرمز آف ریفرنس قبول نہیں : اپوزیشن

پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے مجوزہ ٹرمز آف ریفرنس قبول نہیں : اپوزیشن
April 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے مجوزہ ٹرم آف ریفرنس کسی صورت قبول نہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کمیشن کے ٹی او آرز دیکھ کر شکوک وشبہات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات میں ہماری رائے ایک ہے۔ جو خط چیف جسٹس کو لکھا گیا اس کے ٹی او آرز کے نکات ٹھیک نہیں ہیں۔ کام 1947ءسے لیکر شروع کیا گیا تو 100 سال لگیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2مئی کو اپوزیشن کا اجلاس اعتزاز احسن کے گھر پر بلایا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہم اپوزیشن سے مل کر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف جا رہے ہیں۔