Monday, September 16, 2024

پاناما پیپرز میں جو نام بھی سامنے آئے ہیں ان کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے:اعتزاز احسن

پاناما پیپرز میں جو نام بھی سامنے آئے ہیں ان کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے:اعتزاز احسن
August 1, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹرچودھری اعتزاز احسن نے ایک بار پھر پاناما لیکس پرلب کشائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا موقف واضح کردیا  کہتے ہیں پاناما  پیپرز میں جو نام بھی سامنے آئے ہیں ان کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کےدوران سینیٹر اعتزازاحسن نے پامانہ اسکینڈل پر پیپلزپارٹی کی پوزیشن واضح کردی۔ انہوں نےلگےہاتھوں وفاقی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا کہتے ہیں وزیراعظم ہو یا کوئی اورپانامہ لیکس والوں کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نےحکومت کے خلاف بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا اشارہ  بھی دیدیا۔ان کا  کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کی گھنٹی حکومت کے گلے میں بندھی ہوئی ہے،یہ جتنا راہ فرار اختیار کریں گے، گھنٹی ٹن ٹن کرتی رہے گی۔