Friday, September 20, 2024

پاناما میں پکڑے گئے نوازشریف باہر کی لابی سےمدد لے رہےہیں ، چیئرمین تحریک انصاف

پاناما میں پکڑے گئے نوازشریف باہر کی لابی سےمدد لے رہےہیں ، چیئرمین تحریک انصاف
February 22, 2018

لاہور (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاناما میں پکڑے گئے نوازشریف باہر کی لابی سےمدد لے رہےہیں ۔ کون سے ملک کا وزیراعظم ایسی حرکتیں کرتا ہے ؟ ۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس میں پاکستانی فوج کو وہی کہا گیا جوبھارت کہتا ہے ۔ نوازشریف اور نریندر مودی خفیہ میٹنگ کرتے ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ
نوازشریف نے خفیہ میٹنگ فوج سے بچنےکیلئے کی ۔ قوم راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے ۔