Thursday, March 28, 2024

پاناما لیکس ہنگامے کا شور کیسے کم کیا جائے؟ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس جاری

پاناما لیکس ہنگامے کا شور کیسے کم کیا جائے؟ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس جاری
April 27, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہائوس میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نوازشریف کر رہے ہیں۔ پاناما لیکس ہنگامے کا شور کیسے کم کیا جائے؟ اپوزیشن کو کیسے رام کیا جائے؟ اور بجٹ کیسا بنایا جائے؟ وزیراعظم کابینہ کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزراء نے بڑھ چڑھ کر وزیراعظم کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو اپنے خاندان پر الزام تراشیوں کا جواب دینے کے بجائے کام پر توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔