Friday, April 26, 2024

پاناما لیکس کےمعاملے پر وزیراعظم سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی : بلاول بھٹو

پاناما لیکس کےمعاملے پر وزیراعظم سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی : بلاول بھٹو
May 27, 2016
لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پانامالیکس کےمعاملے پر وزیر اعظم سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی جبکہ انہوں نے اپنے رہنماؤں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اس مسئلے پر ڈٹے رہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پانا ما لیکس پر وزیراعظم سے مفاہمت کا دروازہ بند کرتےہوئے حکومت کے خلاف رہنماؤں کو ڈٹے رہنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیٹی میں موجود پی پی رہنماؤں کو کسی قسم کی لچک دکھانے سے روک دیا ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما ایسا کوئی مؤقف نہ اپنائیں جس سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر  پیدا ہو۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو گزشتہ شپ دبئی سے کراچی پہنچے ہیں اور کل انکے اسلام آباد جانے کی امید بھی کی جارہی ہے ۔ بلاول بھٹو اسلام آباد آمد کے بعد تیس مئی کو میر پور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گےاور  ریلی کی قیادت کرتے ہوئے میر پور جائیں گے۔