Friday, April 26, 2024

پاناما لیکس کے بعد پاکستان لیکس، پاکستان بھی آف شور کمپنیوں کی جنت

پاناما لیکس کے بعد پاکستان لیکس، پاکستان بھی آف شور کمپنیوں کی جنت
April 29, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاناما لیکس کے بعد پاکستان لیکس  بھی آگئیں۔ پاکستان بھی آف شور کمپنیوں کی جنت بن چکا ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق 192 پاکستانی کمپنیوں میں آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری ہے جبکہ  39 آف شور کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ آف شور کمپنیوں کا تعلق امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک سے ہے۔ بیشتر آف شور کمپنیاں تیل وگیس کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بھی آف شور کمپنیوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔ آف شور کمپنیاں بھاری ٹیکسز بچانے کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ 192 پاکستانی کمپنیوں میں آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری ہے جبکہ 39 آف شور کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں قانونی طور پر کام کر رہی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق آف شور کمپنیوں کا تعلق امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک سے ہے۔ تیل وگیس، توانائی اور ٹیلی کام سیکٹر میں کام کر رہی ہیں۔ آف شور کمپنیاں اپنی سالانہ رپورٹس جمع کرا رہی ہیں۔