Monday, September 16, 2024

پاناما لیکس کے اثرات‘ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

پاناما لیکس کے اثرات‘ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا
April 13, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پاناما لیکس کے اثرات پڑنے لگے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار بھی مارکیٹ پر منفی اثرات ڈالنے کی بڑی وجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب کرنا شروع کر دیے۔ مارکیٹ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی دباو¿ کا شکار رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا منفی اثر مارکیٹ پر پڑا لیکن تیل کی بڑھتی قیمت سے کسی حد تک مارکیٹ کو سپورٹ مل رہی ہے۔ دوسری جانب کچھ سرمایہ کار حکومت سے ٹیکسوں کی بھرمار اور ایس ای سی پی کی جانب سے بے بجا نوٹس ملنے سے پریشان ہیں۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس محض انتیس پوائنٹس اضافے کے بعد تینتیس ہزار چھ سو چھیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔