Wednesday, May 1, 2024

پاناما لیکس کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہو گی

پاناما لیکس کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہو گی
January 4, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما لیکس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں پھر ہو گی وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں نے ایک مرتبہ پھراپنے وکیل بدل دیئے ہیں  وزیراعظم کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان پیش ہونگے ۔

تفصیلات کےمطابق نیا بنچ نئے وکیل نئے دلائل جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کریگا۔ شریف خاندان نے ایک بار پھر اپنے وکلاءکی ٹیم بدل دی۔ پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان جبکہ وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی طرف سے کیس کی پیروی سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کرینگے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن(ر)صدر کے وکیل شاہد حامد ہونگے وکلاءکی تبدیلی کے حوالے سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم کے بچوں کی وکالت اکرم شیخ ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ وزیراعظم کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کیس میں پیش ہوتے رہے۔