Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف پھنس گئے ہیں : شیخ رشید

 وزیراعظم نوازشریف پھنس گئے ہیں : شیخ رشید
November 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پھنس گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی روزانہ کی بنیادپر سماعت ہوئی تو ایک ہفتے میں بھی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا عوام سمیت ہر کسی کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔ عمران خان اتحادی تھے اور رہیں گے۔ وہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کل کے روز ساری باتیں واضح ہو جائیں گی۔ راولپنڈی میں انہوں نے اتنا ظلم و تشدد کبھی نہیں دیکھا جیسا حکمرانوں نے گزشتہ دنوں ڈھایا۔ انہوں نے کہا راولپنڈی میں ڈیڑھ سو کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیے گئے جس سے ایک بچہ دم توڑ گیا اور حکمرانوں نے ایک ہی روز میں اس کے گھر چیک بھی پہنچا دیا۔