Wednesday, April 24, 2024

پاناما لیکس کی گیند اب چیف جسٹس کی کورٹ میں ہے، شیخ رشید

پاناما لیکس کی گیند اب چیف جسٹس کی کورٹ میں ہے، شیخ رشید
May 2, 2016
راولپنڈی(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی گیند اب چیف جسٹس کی کورٹ میں ۔ اگر پاناما لیکس پر فیصلہ آگیا تو وزیر اعظم نواز شریف مغرب کی نماز  سے پہلے ہی گھر  جاچکے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ملک میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جس کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی گیند اب چیف جسٹس کی کورٹ میں چلی گئی ہے اگر فیصلہ آگیا تو وزیراعظم مغرب کی نماز سے پہلے گھرچلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکام  ترکی کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ  یہ پاکستان ہے یہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔