Wednesday, April 24, 2024

پاناما لیکس کی وضاحت کیلئے شریف خاندان کی اشتہاری مہم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاناما لیکس کی وضاحت کیلئے شریف خاندان کی اشتہاری مہم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاناما لیکس کی وضاحت کے لئے شریف خاندان کی اشتہاری مہم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم سے اب تک کا خرچہ لیکر قومی خزانے میں جمع کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دو درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہیں۔ ایک درخواست عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری، دوسری مقامی شہری جاوید بدرنے دائرکی۔ درخواستوں میں بتایا گیا کہ پاناما لیکس کے انکشافات پر کروڑوں روپے کے حکومتی اشہتارات دیئے جا رہے ہیں جن میں شریف فیملی کی صفائیاں اور وضاحتیں دی جا رہی ہیں۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ کروڑوں روپے کے اشتہار کی رقم وزیراعظم کی جیب کی بجائے قومی خزانے سے ادا کی جا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وضاحت کے لئے اشتہارات کی رقم کی ادائیگی قومی خزانے سے ادا کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو اشتہارات کا خرچہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔