Monday, September 16, 2024

پاناما لیکس کی زد میں فیفا کے موجودہ صدر گیانی انفین بھی آگئے

پاناما لیکس کی زد میں فیفا کے موجودہ صدر گیانی انفین بھی آگئے
April 7, 2016
  زیورخ(ویب ڈیسک)پانامالیکس  کی زدمیں فیفاکے موجودہ صدرگیانی انفین  بھی آگئے سوئس پولیس نے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرپرچھاپہ مارا اوراہم معلومات اکٹھی کرلیں ادھرآئس لینڈکے وزیراعظم نے عالمی میڈیاکے نام پریس ریلیزمیں استعفے کی خبروں کی تردیدکردی۔ تفصیلات کےمطابق پانامالیکس پریورپی ممالک میں تحقیقات کاسلسلہ جاری ہےکالادھن چھپانے والوں میں فیفاکے موجودہ صدرگیانی انفین ٹینوں کانام بھی سامنے آیاہے۔ سوئس پولیس نے نیون میں یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرپرچھاپہ مارااوراہم معلومات اکٹھی کیں یوئیفانے تنظیم کے ہیڈکوارٹرپرپولیس ریڈکی تصدیق کی ہے۔ دوسری طرف آئس لینڈکے وزیراعظم نے اپنے استعفاسے متعلق خبروں کی تردیدکرتے ہوئے عالمی میڈیاکے لئے پریس ریلیزجاری کردی ہے۔ پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ وزیراعظم مستعفیٰ نہیں ہوئے بلکہ کچھ وجوہات کی بناپرغیرمعینہ مدت کے لیے اپنے عہدے سے الگ ہوئے ہیں۔ پانامالیکس کے باعث آئس لینڈمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد آئس لینڈکے وزیراعظم کے استعفا کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ادھرامریکی جریدے نیوزویک نے پانامالیکس کے حوالے سے ٹیکسوں پر چھوٹ دینے والے ممالک کی درجہ بندی جاری کردی۔ اس فہرست میں پہلے نمبرپرسوئٹزرلینڈ،دوسرے پرہانگ کانگ جبکہ تیسرے پرامریکا موجودہے ٹاپ ٹین ممالک میں  سنگاپور،جرمنی اوردبئی بھی شامل ہیں۔