Monday, September 16, 2024

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج قبول نہیں: مولا بخش چانڈیو

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج قبول نہیں: مولا بخش چانڈیو
April 9, 2016
حیدرآباد (92نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہناہے کہ پاناما لیکس میں جن لوگوں کا نام ہے، وزیر اعظم انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں، ہمیں ریٹائرڈ جج قبول نہیں۔ ایف آئی اے کے افسر کی انکوائری کیسے قبول کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم کب کہہ رہے ہیں کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہے لیکن وزیراعظم ان لوگوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں جن کا نام پاناما لیکس میں شامل ہے۔ وزیر اعظم اس معاملے پر خاموش رہتے تو اتنی دستاویزات نہ کھلتیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اگر غیرجانبدارانہ تحقیقات سے بھاگے گے تو معاملات ان کے گلے پڑجائیں گے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ایسی مثالیں دیتے ہیں جن پر ہنسی آتی ہے، ہمیں ریٹائرڈ جج قبول نہیں۔ ایف آئی اے کے افسر کی تحقیقات کیسے مانیں گے۔ اتنے بڑے معاملے پر چوہدری نثار کے ماتحت ایف آئی اے کی تحقیقات کوئی قبول نہیں کرے گا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ملک میں 77ءجیسی تحریک کی باتیں ہورہی ہیں، میاں صاحب ہوشیار ہوجائیں، آئین اور جمہوریت کو بچائیں۔